Posts

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

  اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے جیت لیا۔  یہ چوتھاموقع ہے کہ انہوں نےانٹرنیشنل لیول پر گولڈ میڈل حاصل کیاہے۔ اس سے قبل انہوں نے کامن ویلتھ گیمز  اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔  ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ ترکی میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے چھائے رہے۔ پہلی کوشش میں میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری کوشش میں انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔ اس کے بعد کی تین باریوں میں انہوں نے 75.50، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم ان کا  کوئی مد مقابل انہیں چیلنج نہ کرسکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا۔     اپنی کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے قومی پرچم لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور پاکستانی تماشائیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا

  پاکستان کے کھیلوں کے کلچر میں ، جہاں ہر بحث کرکٹ سے شروع ہوتی ہے اور ختم ہوتی ہے اور کرکٹرز ستارے ہوتے ہیں ، مختلف گیمز ایک ثانوی حیثیت رکھتی ہیں ۔ ہاکی میں اب حسن سردار اور شہباز احمد نہیں رہے ، جن کے مافوق الفطرت کھیل کی دنیا دیوانی تھی ، اور جہانگیر خان اور جان شیر خان کی فتوحات کے بارے میں بھی اب سکواش سے خبریں آنا بند ھو گیٰ ہیں    ۔     اسی طرح ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیےایسے کھیل بھی ہیں ، جن میں عبدالخالق ، محمد اقبال، محمد نواز، غلام رازق، مبارک شاہ اور محمد یونس کے کارنامے دلکش ہوتے تھے ، لیکن اس وقت پاکستان کے کھیلوں کو ایک نیا چہرہ مل گیا ہے ۔ جس نے پاکستان کو اولمپک طرز کے کھیلوں کے میدان میں ایک اور انداز میں پیش کیا ہے   ارشد ندیم آج پاکستان کے ہر گھر میں موضوع بحث ہیں ۔ ہر گھر میں ان کےبارےمیں گفتگو ہورہی ہے ۔ پاکستان کے   علاوہ دیگر ممالک میں بھی ان کےبارےمیں گفتگو ہورہی   ہے ۔     پاکستان کرکٹ ٹیم کے ک...